ایس ڈی سی کے لودھراں تبادلے کیخلاف ایپکا کی دوسرے روز بھی ہڑتال

ایس ڈی سی کے لودھراں تبادلے کیخلاف ایپکا کی دوسرے روز بھی ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن یونٹ پراوینشل بلڈنگز سرکل ملتان کے زیر اہتمام ایکسین پراوینشل بلڈنگز ڈویژن لودھراں کی طرف سے دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگز سب ڈویژن باڑی سے ایس ڈی سی کو اپنے دفتر میں تبادلہ کرانے کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال کی گئی اور احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں مقررین محمد عارف بھٹہ صدر،حامد رضا جنرل سیکرٹری،محمد بلال،امیر بخش،جاوید نسیم،منصور احمد قریشی،آصف امین آفریدی،فخرالزماں،طاہر جاوید،علی رضا صدیقی ودیگر (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایس ڈی سی محمد ارشد کے دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگز سب ڈویژن وہاڑی سے پراوینشل بلڈنگز سب ڈویژن لودھراں میں آرڈر منسوخ کیے جائیں