300ہیڈ ماسٹرز کی ضلع بدری کیخلاف دائر درخواست نمٹا دی گئی

300ہیڈ ماسٹرز کی ضلع بدری کیخلاف دائر درخواست نمٹا دی گئی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب سروس ٹربیونل نے ناقص کارکردگی کے سبب ضلع بدر کئے جانے والے 300سے زائدہیڈ ماسٹرز کی ضلع بدری کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو45یوم میں درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔سروس ٹربیونل پنجاب کی جج فہمیدہ مشتاق نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار فصیح(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

حیدر کے وکیل سلیم اقبال اعوان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ہیڈ ماسٹروں کی ناقص کارکردگی کو بنیاد بنا کر ضلع بدر کر دیاہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت کسی بھی استاد کا ناقص کارکردگی کی بنیاد پر تبادلہ نہیں کیا جا سکتاجس پر عدالت نے درخواست گزار ہیڈ ماسٹر کے تبادلے پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو تبادلوں کے خلاف دائر درخواست 45یوم میں نمٹانے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -