سخاکوٹ سے اجتماع میں شرکت کیلئے قافلہ آج روانہ ہوگا

سخاکوٹ سے اجتماع میں شرکت کیلئے قافلہ آج روانہ ہوگا

  

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) جماعت اسلامی ملاکنڈ نے اضاخیل اجتماع عام کے لئے 28یونین کونسلوں میں جلسوں کا اہتمام مکمل کرلیا ۔ سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ضلعی قائدین کی نگرانی میں کل بروز ہفتہ اجتماع عام میں شرکت کریگی جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ کا قافلہ آج اضاخیل روانہ ہوگا۔ملاکنڈ کے دینی مدارس کو چھٹیاں دیدئیے گئے ۔اس بات کا اعلان جماعت اسلامی ملاکنڈ کے ضلعی آمیر مولانا جمال الدین نے پریس کلب آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر تحصیل کونسل درگئی قاضی رشید احمد ، جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر جاسم علی ایڈوکیٹ اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات خیر الرحمان بھی موجود تھیں ۔ ضلعی آمیر نے کہا کہ ملاکنڈ کے تاریخ کا سب سے بڑا قافلہ اضاخیل اجتماع میں شریک ہوگا جس کے لئے ضلع بھر کے 28یونین کونسلوں میں اجتماعات کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے جبکہ منتخب ممبر ان ،ناظمین ، نائب ناظمین، کونسلروں اور تمام سیاسی و سماجی شخصیات و کارکنان کو اجتماع میں شرکت کے دعوت نامے پہنچا دئیے گئے ہیں اور اُمید ہے کہ انشاء اﷲ ملاکنڈ کے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان اس اجتماع عام میں شریک ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ اضاخیل اجتماع عام صوبے کی سیاست کا رُخ تبدیل کریگی اور بہترین اسلامی انقلاب میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اﷲ کے زمین پر اﷲ کا نظام چاہتی ہے اس لئے عوام کے مایوسیوں اور محرومیوں کے خاتمے کے لئے کردار ادا کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ کے ہر گاؤں سے گاڑیوں کا قافلہ روانہ ہوگاجس کے لئے موثر حکمت عملی وضح کی گئی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -