کار سوار افراد نے ناکہ پر کھڑے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی،ایک زخمی

کار سوار افراد نے ناکہ پر کھڑے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی،ایک زخمی

  

ملتان(وقائع نگار)سیتل ماڑی کے علاقے میں چار نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شہری کو 4لاکھ10ہزار روپے سے محروم کردیا اور ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے گاڑی قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں ملزموں نے ناکہ پر کھڑے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی۔ایک اہلکار شدید زخمی جبکہ ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے پولیس ذرائع کے ماطبق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے بوہڑ مارتم پی ایس او پٹرول پمپ کے قریب گزشتہ شب چار نامعلوم ڈاکوؤں نے شہری ارشد کو اسلحہ کے زور پر روکا اور اس کے پاس سے4لاکھ10ہزار روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور فرار ہوتے وقت گاڑی جائے وقوعہ پر چھوڑ گئے جسکو پولیس نے قبضے میں لے لیا گاڑی نمبری ہے ایل آر اے 1000سوزوکی مہران برنگ سفید ڈاکؤوں کی گاڑی تھی۔پولیس نے گاڑی قبضے میں لینے کے بعد قانونی کارروائی شروع کردی ہے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے ہیڈ ڈومری کے قریب گزشتہ روز3ملازم ناکہ لگاکر اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ڈیوٹی پر کھڑے پولیس اہلکار انضمام نے دیکھا کپ ایک گااڑی کھڑی ہے اور ایک شخص جو گاڑی کے باہر کھڑا ہے وہ وارداتیں کرتا ہے جبکہ دیگر3نامعلوم افراد بھی گاڑی میں موجود تھے۔انضمام پولیس اہلکار نے گاڑی کے پاس کھڑے ایاک شخص کو قابو کرلیا جبکہ دیگر جو گاڑی میں موجود تھے انہوں نے فرار ہونے کی خاطر گاڑی بھگا دی گاڑی کے پاس کھڑے پولیس اہلکار انضمام کے پیروں پر گااڑی چڑھ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور یہ سوار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ قابو آیا ایک ملزم کو پولیس نے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -