جناح پارک جھولا کیس 6 ملزموں کی ضمانت منظور

جناح پارک جھولا کیس 6 ملزموں کی ضمانت منظور

  

ملتان (نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے جناح پارک جھولا کیس میں 6 ملزموں کی ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پرضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں ملزموں نیابت گل خٹک،محمد حسین اورمرزازوہیب (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

نے درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری اورملزموں محمد اکرم،لیاقت اور بابر رحمان نے درخواست ضمانت بعداز گرفتاری دائر کی تھی کہ ان کے خلاف تھانہ شاہ رکن عالم میں مقدمہ درج کیا گیا کہ جناح پارک میں جھولا ٹوٹنے سے ایک شہری جاں بحق اوردیگر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ درخواست گذاران بالکل بے گناہ ہیں اور اس معاملے میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے اورغلط طورپر مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے اس لئے ضمانت منظورکرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -