ڈیرہ ،ڈکیتی واردات کا اشتہاری ملزم گرفتار

ڈیرہ ،ڈکیتی واردات کا اشتہاری ملزم گرفتار

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ایس ایچ او کینٹ محمد نواز نے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار این اے 47ایف آرز شاہی خان شیرانی کے گھر 20جولائی 2016اور3جون 2016کو قیوم نواز کے گھر پولیس کی وردیوں میں ملبوس ملزمان کی ڈکیتی کی واردات کا ایک اور خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار کرکے اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی ۔2011میں کچہ بند تھویا فاضل پر قتل ہونے والے اسلم عرف جادو گر کیس کے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، عوامی حلقوں کا ڈی پی او یاسر آفریدی اور ایس ایچ او محمد نواز کو خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسر آفریدی کی ہدایت پر ایس ایچ او کینٹ محمد نواز نے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرکے خطرناک اشتہاری ملزم جاوید بلوچ ولد محمد فضل سکنہ بستی عالم شیر حال نواب کو گرفتارکرکے اس سے ایک پستول تیس بور برآمدکرلیا۔ملزم نے 20جولائی 2016کو تھانہ کینٹ کے علاقہ توصیف آباد میں عوامی نشینل پارٹی کے امیدوار این اے 47ایف آرز شاہی خان شیرانی کے گھر میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر پولیس کی وردی میں ڈکیتی کی ڈکیتی کے دوران شاہی خان کے گھر سے لاکھوں روپے ،رپیٹراور انعامی بانڈز وغیرہ چھین کر لے گئے ۔پولیس نے اس کیس میں گرفتار ملزم سے مزید 40ہزار روپے نقد بھی برآمد کئے دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ ان کے گیارہ ساتھیوں نے مل کر یہ ڈکیتی کی کینٹ پولیس نے اس ڈکیتی کے گیارہ میں سے آٹھ ملزمان اب تک گرفتار کرلئے ہیں ۔جن سے کافی برآمدگی بھی ہوچکی ہے گرفتار ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ انہوں نے 3جون 2016کو بھی تھانہ کینٹ کی حدود میں دین پور میں قیوم نواز نامی شخص کے گھر پولیس کی وردیوں میں ڈکیتی کی اور وہاں سے بھی لاکھوں روپے اور سونے کے زیورات چوری کئے پولیس نے اس کیس میں بھی ملزم سے دس ہزار روپے نقد برآمد کئے ۔ایس ایچ او کینٹ محمد نواز نے ڈرامائی انداز میں اسلم عرف جادوگرولد ابراہیم کنیرا سکنہ تھویا فاضل کے قتل کیس کے اشتہاری ملزم تابش رمضان ولد شفقت علی سکنہ گلی نیم والی کو گرفتار کرلیا۔اشتہاری ملزم تابش رمضان نے 18مئی 2011کو کچہ بند تھویا فاضل پر42سالہ اسلم کنیرا عرف جادو گر ولد ابراہیم سکنہ تھویا فاضل کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا اور آلہ قتل چھری چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا اس وقت پولیس نے آلہ قتل برآمد کیا تھا تاہم ملزم اس وقت سے روح پوش تھا جس کو ایس ایچ او کینٹ نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا ۔عوامی حلقوں نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر ڈی پی او یاسر آفریدی ،ایس ایچ اوکینٹ محمد نواز اور پولیس ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -