ٹریفک کے مختلف حادثات میں 20افراد زخمی، پاور لومز ورکر کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا، گندم میں آگ بھڑک اٹھی

ٹریفک کے مختلف حادثات میں 20افراد زخمی، پاور لومز ورکر کرنٹ لگنے سے جان کی ...

  

ملتان(وقائع نگار) ٹریفک کے مختلف ثادثات میں 20افراد زخمی ہوگئے زخمیوں ک طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ممتاز آباد کے علاقے میں پاور لومز میں کام کرنے والا 20سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے اپنی زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔ جبکہ بلال چوک کے قریب گندم کے ٹوکرے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی۔ ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔ ریسکیو1122کی فائر برگیڈ ٹیموں نے 40 منٹ کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔ اور مزید نقصان ہونے سے بچالیا ہے۔ ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق ٹریفک کا پہلا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے راہگیر فاروق کو پیچھے سے زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو ریسکیو کی امدادی ٹیم نے طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کروادیا ہے۔ جہاں زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ ٹریفک کے دیگر حادثات میں فیصل ، زوبیدہ، زمان، نزاکت ، ندیم، اللہ وسایا طارق، مسز مشتاق، مشتاق، الیاس، رضوان محمود، حق نواز، اختر، نصرت، افضل، خرم کنول، سلمان زخمی ہوگئے، تھانہ ممتازآباد کے علاقے کے قریب پرویز الہی پارک میں کام کرنے والے 20سالہ بلال کوکرنٹ لگا۔ جس کے نتیجے میں وہ اپنی جان کی بازی ہار گیا۔لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ جبکی تھانہ قطب پور کے علاقے بلال چک کے قریب گندم کے ٹوکرے سے بھراٹریکٹر ٹرالی اچانک کھمبے سے قریب گزرتے ہوئے بجلی کی تاروں کی زد میں آگئی جس سے ٹریکٹر ٹرالی میں پڑے سامان میں اچانک آگ لگ گئی۔جو دیکھتے ہی دیکھتے بھڑک اٹھی۔ ریسکیو کی فائربرگیڈ ٹیموں نے 40منٹ کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -