متعدد تھانوں کو مطلوب ڈکیت رمضان پولیس مقابلے میں ہلاک

متعدد تھانوں کو مطلوب ڈکیت رمضان پولیس مقابلے میں ہلاک

  

وہاڑی،بورے والا ، دوکوٹہ،گگومنڈی (نمائندگا ن)چار ڈاکوؤں نے گزشتہ روز چک نمبر 185 ای بی گگو منڈی کے قریب ناکہ لگارکھا تھا۔پولیس کے مطابق جب پولیس موبائل وہاں سے گزری تو ڈاکوؤں نے پو لیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے جواب میں پو لیس نے بھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو ر مضان عرف زوہیب سکنہ سرلہ دنیا پور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جس کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال وہاڑی (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی تین ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ڈی پی او عمر سعید ملک نے اسی حوالے سے کہا کہ عوام الناس کے جا ن ومال کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے ۔عوام الناس کی جانوں سے کھیل کر مال و متا ع سے محروم کرنے والے سفاک ڈکیتوں کی معاشرہ میں کوئی جگہ نہ ہے۔معصوم عوام کی زندگیوں سے کھیلتے ہوئے ان کومال و متاع سے محروم کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ کبھی معاف نہیں کرتا۔ڈکیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -