سی ٹی ڈی کی اورنگی میں کارروائی ،کالعدم تنظیم کے 4دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی اورنگی میں کارروائی ،کالعدم تنظیم کے 4دہشتگرد گرفتار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز سے مقابلوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔جمعہ کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 4دہشت گردوں حافظ نور، زکریا عرف معاویہ، مظفر عاشق اور معیز کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے خود کش جیکٹ، 4 دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد حافظ نور 50 سے زائد خود کش جیکٹ تیار کر چکا ہے۔ زکریا عرف معاویہ وزیرستان میں پاک فوج کے خلاف تخریب کاری کی کارروائیوں، مظفر عاشق شہر میں جبری چندہ جمع کرنے اور معیز فرقہ وارانہ قتل میں ملوث ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -