ٹریفک حادثات، جائیداد تنازع اور بیماری میں 10افراد جاں بحق، 5زخمی

ٹریفک حادثات، جائیداد تنازع اور بیماری میں 10افراد جاں بحق، 5زخمی

  

میلسی،چھپ کلاں،راجن پور،روجھان،لیاقت پور،ترنڈہ محمد پناہ،ہیڈراجکاں،حاصل پور،رحیم یار خان(نمائندگان)موٹر سائیکل،ٹرک اور ٹرالر کے ساتھ تصادم،جائیداد کے جھگڑوں،بیماری اور دیگر واقعات میں10افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ5زخمی ہوئے۔میلسی سے نامہ نگار کے مطابقموضع گجر کا رہائشی مزدور گلزار احمد موضع عزیز قہم میں کنواں مرمت کر رہا تھا کہ اس دوران اس کا پاوں پھسل گیا اور وہ کنواں میں جا گرا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔گلزار احمد گھر کا واحد کفیل تھا ۔چھپ کلاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق وجھیانوالہ گلشن ٹاؤن کا 40سالہ رہائشی مقبول حسین دکان سے دہی لے کر اپنے گھر جا رہا تھا کہ مخالف سمیت سے آنے والی تیز رفتار 22سیٹر ویگن سے جا ٹکرایا جس سے مقبول موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ویگن ڈئیوار(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔راجن پور،روجھان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ پاکستان کے مطابق انڈس ہائی وے پر کوٹلہ نصیر کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اُلٹنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد زخمی ۔دوافراد موقع پر جاں بحق ،مسافر کوچ کار ڈرائیورگرفتار تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے کراچی جانیوالی عادل شاہ مسافر کوچ نمبر 0945نڈس ہائی وئے بنگلہ ہدایت پر سامنے سے آتے ہوئے موٹر سائیکل نمبرrpa 8952کو ٹکر ماردی جس سے موٹرسائیکل اپنا بلنس برقرار نہ رکھ سکا اور موٹر سائیکل سوار پاندی اور جعفر موٹر سائیکل سوار دور جاگرے اور موقع پر دم توڑگئے ۔مسافر کوچ ڈارئیور سمیت حراست میں لے لیا اور کاروائی شروع کردی ۔لیاقت پور،ترنڈہ محمد پناہسے نمائندہ پاکستان،نامہ نگار کے مطابق بار ایسو سی ایشن لیاقت پور کے ممبر نوجوان ایڈووکیٹ ملک محمد عباس ہیپاٹائٹس میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی۔ہیڈراجکاں سے نامہ نگار کے مطابق فرحان علی شاپنگ کیلئے جارہا تھا کہ کوچ سٹینڈ کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گیا،تفصیل کے مطابق فرحان علی ولد شبیر حسین سکنہ 109ڈی بی ٹیل والا اڈا پر پر شاپنگ کر کے واپس گھرجارہا تھا کہ ا چانک سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گیا ، اور مو قع پر دم توڑ گیا۔حاصل پور سے نمائندہ خصوصی،نامہ نگار کے مطابق پر انا حاصل پور کا رہائشی نوجوان محمد اختر ایک محفل نعت میں شر کت کے بعد واپس اپنے گھر پرانا حاصل پور کی جانب اپنے موٹر سائیکل پر آ رہا تھا ۔کہ وہاڑی روڑ پر ایک تیز رفتار ویگن ڈالے کی ٹکر لگنے سے نوجوان سر میں چوٹ لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔جبکہ ویگن ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ہے ۔نوجوان کی شادی کی تیاری ہو رہی تھی ۔ایک روز بعد شادی طے تھی ۔رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز صادق آباد کا رہائشی عبدالولید جس کا کچھ عرصہ قبل دل کا بائی پاس ہوا تھا طبیعت خراب ہونے پر مقامی میڈیکل سٹورسے دوائی لی جسے استعمال کرنے پر اسکی حالت غیرہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے شیخ زیدہسپتال منتقل کیاگیا مگر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت اور روایتی لاپرواہی کے باعث اسے بروقت طبی امداد میسر نہ آسکی جس پر عبدالولید جانبر نہ ہوسکا اورچل بسا۔گزشتہ روزموضع نوناری بستی اللہ بخش پہوڑ میں زمین کے تنازعہ پرچچازادبھائیوں کے درمیان جھگڑاہواجس کے نتیجہ میں ایک شخص محمدرمضان پہوڑ رات بھرغائب رہاصبح کپاس کے کھیت میں لاش پائی گئی پولیس کواطلاع دی گئی اے ایس آئی چوہدری اظہراقبال ، اے ایس آئی محمداعجازخان نفری سمیت موقع پر پہنچ کرلاش آرایچ سی راجن پورکلاں لے آئے ، جہاں پر مقتول محمدرمضان کے بھائی محمداکرم پہوڑ کی مدعیت میں درخواست تحریرکی گئی۔مقتول کے بھائی محمداکرم نے ورثاء کے ہمرہ احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ساتھ ظلم ہواہے انصاف فراہم کیاجائے ،آرایچ سی راجن پورکلاں میں لاش رکھ کر ڈاکٹرکیلئے کئی گھنٹے تک انتظار کیاگیاجس پر ورثاء نے احتجاج کیا۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق سنجرپورکارہائشی بتیس سالہ نصیرعلی موٹرسائیکل پرگھرسے رشتہ داروں کوملنے جارہاتھاکہ راستے میں قومی شاہراہ پراسے پنجاب سے سندھ جانے والے تیزرفتارٹرالرنے بے قابوہوکرکچل دیا۔ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -