واقعہ کربلا جرات بہادری اور قربانی کا درس دیتا ہے،علامہ شہنشاہ نقوی

واقعہ کربلا جرات بہادری اور قربانی کا درس دیتا ہے،علامہ شہنشاہ نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)معروف ذاکر اور سکالر علامہ شہنشاہ عباس نقوی نے کہا ہے کہ کربلا کا واقع جرات بہادری اور قربانی کا درس دیتا ہے اور نواسہ رسول امام حسین کی عظیم قربانی آج عالم اسلام کیلئے راہنمائی کا ایک روشن مینار ہے۔وہ بکھاری کلاں ضریح مبارک حضرت غازی عباسؑ علمبردار متولی زوار حاجی ملک خان بیگ کے زیر اہتمام سلسلہ وار تیسری خمسہ مجلس عزا سے خطاب کر رہے تھے ۔ جبکہ مجلس سے سید مقبول حسین شاہ نے بھی خطاب کیا ۔19محرم الحرام کو ماتمی سنگتیں ، کراچی (شباب المومنین)،( چکوال ملنگ پارٹی)،73چک سرگودھا ، خوشاب ، تلہ گنگ ، بلکسر ، بکھاری کلاں ، مینگن در عباس علمبردار بکھاری کلاں سے ماتمی جلوس نکالے گئے جلوس کی قیادت خود حاجی ملک خان بیگ نے کی ماتمی جلوس در عباس سے مدرسہ عون ؑ و محمد سے ہوتا ہوا۔ حاجی ملک خان بیگ کی رہائش پر پہنچا پورا گاؤں یاحسین یاحسین کی آوازوں سے گونج رہا تھا ۔ تمام ماتمی سنگتوں نے بھرپور شرکت کر کے آلِ رسول کو پر سہ پیش کیا ۔ ماتمی جلوس حاجی خان بیگ کی رہائش گاہ سے ضریح مبارک غازی عباس علمبردار پر اختتام پذیر ہوا۔