سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی صنعت و تجارت کا پاک سوزوکی کا دورہ

سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی صنعت و تجارت کا پاک سوزوکی کا دورہ

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے گذشتہ روز پاک سوزوکی کا دورہ کیا۔ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر ہدایت اﷲ کررہے تھے جبکہ دیگر ممبران میں خالدہ پروین، کلثوم پروین، چوہدری تنویر خان ، صنعت و پیداوار کے ایڈیشنل سیکریٹری شیر ایوب خان اور سی ای او EDB طارق اعجاز چوہدری شامل تھے۔ سینٹ کمیٹی کے ارکان کو پاک سوزوکی کے جدیدترین پلانٹ کا تفصیلی دو رہ کروایا گیا جو پاکستان میں جاپان کی سب سے بڑی سرمایہ کاری سے اور سالانہ ڈیڑھ لاکھ گاڑیاں تیار کرتا ہے جبکہ ادارے نے سال 2015ء کے دوران ایک لاکھ 33ہزار گاڑیاں اسمبل کی تھیں۔ سینٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاک سوزوکی بالواسطہ اور بلاواسطہ 2لاکھ 50 ہزار پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرتی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -