قتل کیس ،سعید بھرم کی درخواست ضمانت مسترد

قتل کیس ،سعید بھرم کی درخواست ضمانت مسترد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن ابرار حسین قتل کیس میں ملوث ملزم سعید بھرم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔جمعہ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن ابرار حسین قتل کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزم احمد سعید عرف سعید بھرم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے مقدمے میں مفرور ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔مفرور ملزمان میں حیدر گدی اور’’ را‘‘ ایجنٹ طاہر لمبا شامل ہیں جبکہ عدالت میں ملزم کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے جیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔واضح رہے کہ پولیس کے مطابق ملزم سعید بھرم نے جے آئی ٹی میں قتل کا اعتراف کیا ہے ملزمان پر یکم اکتوبر 2009 میں سید ابرار حسین کے قتل کا الزام ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -