بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہیروئن اٹلی اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہیروئن اٹلی اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اے این ایف اہلکاروں نے ہیروئن اٹلی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ جمعہ کواسلام آباد کے بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اٹلی کے شہر میلان جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کے ایک مسافر کی تلاشی کے دوران معلوم ہوا کہ مسافر کے پیٹ میں مشتبہ چیز ہے، جس پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسافر کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں پتہ چلا کہ مسافر کے پیٹ میں کئی کیسپولز ہیں جن میں منشیات بھری ہے۔ اسپتال کے عملے نے مسافر سے کیپسول اگلوا کر منشیات برآمد کرلی۔اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات اسگل کرنے کی کوشش کرنے والے مسافر کا نام عبدالمالک ہے اور اس کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -