اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت اسلام آباد میں یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے ریفرنڈم کا انعقاد

اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت اسلام آباد میں یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے ریفرنڈم ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں '' یکساں نصاب تعلیم'' کے حوالے سے تعلیمی ریفرنڈم کا انعقادکیا گیا۔جس میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے ووٹ کاسٹ کیا۔ تعلیمی ریفرنڈم کے لئے تعلیمی اداروں اور مراکز میں کیمپ لگائے گئے۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ پنجاب محمدعامر،سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ پنجاب،راجہ عمیر میرناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد نے معتمد مقام صہیب عثمان ،ناظم کالجز تصور کاظمی اور دیگر کے ہمراہ تعلیمی ریفرنڈم کے لئے لگائے گئے کیمپس کا دورہ کیا۔ تعلیمی ریفرنڈم میں کاطلبہ و طالبات استاتذہ کرام ،سیاسی اور سماجی شخصیات نے ووٹ کاسٹ کیا۔ تعلیمی ریفرنڈم کے لئے وفاقی اردو یونیورسٹی ،ایچ ایٹ پوسٹ کریجویٹ کالج، ایچ ایٹ کامرس کالج، ایچ نائن کالج،ایف ٹین فور کالج اور دیگر کئی مقامات اور مراکز میں کیمپس لگائے گئے تھے۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد راجہ عمیر میرآج بروزہفتہ کو گنتی کے بعد نتایج کا اعلان کریں گئے۔اس کے علاوہ طلبہ کو آن لائن ووٹ ڈالنے کیلئے سہولت میسربھی میسر کی گئی تھی جس میں طلبہ کی ایک بری تعداد نے آن لائن اپنا ووٹ بھی کاسٹ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ پنجاب محمدعامر کا کہنا تھاطبقاتی نظام تعلیم سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ طبقاتی نظام تعلیم نے قوم میں اتحاد و یگانگت کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے۱۸ویں ترمیم میں تعلیم کو امور کو صوبائی حکومتوں کے حوالے کرنے سے ملک میں نصاب تعلیم کے نئے طبقات بن گئے ہیں۔ہر سال نظریاتی امور سے متعلق اسباق کو تبدیل کر کے بے مقصد اسباق کو کتابوں کی زینت بنایا جا رہا ہے جبکہ راجہ عمیر میرناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد کا کہنا تھا یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ ناگزیر اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔فوری طور پر ملک میں ایک نظام ،ایک زبان اور ایک نصاب رائج کیا جائے تاکہ قومی اتحاد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -