کالعدم جماعت کے کارکن کو 19سال قید اور جرمانے کی سزا

کالعدم جماعت کے کارکن کو 19سال قید اور جرمانے کی سزا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں کالعدم جماعت کے کارکن کو 19سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی ہے ۔ انسدا دہشت گردی کی عدالت تفتیشی افسرنے بتایا کہ بلدیہ پولیس نے ملزم امجد کو بلدیہ ٹاؤن سے 6 جنوری 2015 کو گرفتار کیا تھا ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہو اتھا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 19 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنانے کا حکم دے دیا جبکہ انسدا دہشت گردی کی ایک اور عدالت نے دھماکہ خیز مواد کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان اقبال اور سمیع کو جرم ثابت ہونے پر 14، 14سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے ملزمان کے خلاف تھانہ سایڈ دھماکہ خیز مواد رکھنے کا مقدمہ ررج کیا گیا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -