بینک اسلامی کو1,006,4ملین روپے کا قبل ازٹیکس منافع

بینک اسلامی کو1,006,4ملین روپے کا قبل ازٹیکس منافع

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) بینک اسلامی نے 30ستمبر2016 کو ختم ہونے والے 9 ماہ کے دوران 1,006.4 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے۔ زیرتبصرہ مدت کے دوران بینک کے ڈپازٹس میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 6.87 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، مذکورہ مدت کے دوران بینک کی ایسٹس بیس افزائش میں 6.78 فیصد اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 192.8 ارب روپے ہوگئی ۔ بینک اس وقت کنزیومر فنانسنگ پر خصوصاً کارفناسنگ اور نان فنڈز انکم پر بھرپور توجہ دے رہا ہے۔ رواں سال کا زیر تبصرہ مدت کے دوران مذکورہ شعبے کا حجم 595 ملین روپے رہا جبکہ گذشتہ سال یہ 135 ملین روپے تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -