رشوت ستانی کا الزام، کے ایم سی ملازم کو جیل بھیج دیا گیا

رشوت ستانی کا الزام، کے ایم سی ملازم کو جیل بھیج دیا گیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے رشوت لیتے ہوئے گرفتار ہونے والے کے ایم سی کے ملازم کو 9 نومبرتک اینٹی جیل بھیجنے کا حکم دے دیاہے ۔اینٹی کرپشن نے کے ایم سی سے ملازم شعیب کو گرفتار کیا تھا شعیب پرا لزام ہے کہ اس نے کے ا یم سی میں بھرتی کرنے کے لئے 5افراد سے رشوت طلب کی تھی اور جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں تفتیشی آفیسر کا کہنا تھا کہ ملزم شعیب کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوے گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزم شعیب کو 9 نومبر تک جیل بھیجنے کاحکم دے دیا۔ دوسری جانب وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ایکسپورٹ پراسسینگ زون کے دوافسران کی درخواست ضمانت مسترد کردی ایف آئی اے نے ای پی زیڈ کے ملازم وحید اور اسلام کو عامر نامی شخص سے دولاکھ روپے وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا ملزمان نے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیاہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -