پاکستان بزنس اور اکنامک سمٹ آج ہوگی

پاکستان بزنس اور اکنامک سمٹ آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) پا کستان بزنس اور اکنامک سمٹ کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں 22 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔نٹ شیل فورم اور کارپوریٹ پاکستان گروپ اس سمت کی میزبانی کریں گے ۔ سمٹ کو OICCI اور پاکستان بزنس کاؤنسل کے ساتھ ساتھ وزارت پانی و بجلی، بورڈ آف انویسٹمنٹ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور پرائیواٹائزیشن کمیشن آف پاکستان کی معاونت حاصل ہے۔250 سے زائد مندوبین بشمول وزراء ، ڈپلومیٹس، توانائی کے شعبے کے ماہرین، سرمایہ کار اور سول سوسائٹی کے ممبران اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔