میزان بینک نے شریعہ کمپلائنٹ اسٹرکچر کی منظوری دے دی

میزان بینک نے شریعہ کمپلائنٹ اسٹرکچر کی منظوری دے دی

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) میزان بینک کے شریعہ سپروائزری بورڈکی 29ویں میٹنگ دارلعلوم کورنگی کراچی میں ہوئی۔میٹنگ کی صدارت چیئرمین شریعہ بورڈ جسٹس ریٹائرڈ مفتی محمد تقی عثمانی نے کی۔ میٹنگ میں شریعہ بورڈ کے ممبران شیخ عصام ایم اسحاق اور ڈاکٹر عمران اشرف عثمانی نے بھی شرکت کی جبکہ میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی اوربینک کی سینئر مینجمنٹ نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں شریعہ سپروائزری بورڈ نے ایئرلائن انڈسٹری کیلئے ٹکٹ بیسڈ فنانسنگ اسٹرکچر کی منظوری دی جس کے ذریعے اسلامک بینک ایئرلائن انڈسٹری کو مدد فراہم کریں گے خاص طور پر جب کسی ایئرلائن کمپنی میں فکسڈ ایسٹ دستیاب نہ ہوں۔ میٹنگ میں شریعہ بورڈ کو بینک کی کارکردگی اور شریعہ کمپلائنس کی بہتری کیلئے بینک کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔اس موقع پر بورڈ نے میزان بینک کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہا۔شریعہ بورڈ نے اسلامی بینکوں کیلئے لیکویڈیٹی کے کم مواقعوں اور اسلامی بینکوں کے لئے ایل ٹی ای ایف، انرجی ریفائنانس جیسی اسکیموں کو صرف روائتی بینکوں تک محدود رکھنے پر تشویش کا اظہارکیا۔ اس موقع پر پاکستان میں اسلامک بینکنگ انڈسٹری کی لیکیوڈیٹی ضروریات پوراکرنے کیلئے بڑی تعداد میں شریعہ کمپلائنٹ سیکیوریٹیز کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -