خیبر ایجنسی ،لنڈی کوتل لوئے شلمان میں ہیضہ کی وباء متعدد کی حالت غیر

خیبر ایجنسی ،لنڈی کوتل لوئے شلمان میں ہیضہ کی وباء متعدد کی حالت غیر

  

خیبر ایجنسی ( بیوروپورٹ)لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقے لوئے شلمان میں ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑی ، درجن سے زیادہ افراد کی حالت غیر ہو گئی، ہسپتال پہنچا دےئے گئے، صورتحال کنٹرول میں ہے ، ہسپتال ذرائع ۔ لوئے شلمان کے گاؤں غنڈہ خیل کے ایک گاؤں میں باسی خوراک کھانے سے متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی بروز جمعہ 14افراد کو لنڈی کوتل ہسپتال پہنچا دیا گیا اور ایک دن پہلے 8 افراد پہنچا دئے گئے تھے جن کو قے اور دست لگے تھے متاثرہ افراد میں بچے ،بوڑھے اور خواتین سب شامل تھے محکمہ صحت کے حکام نے متاثرہ خاندان اور دیگر افراد کے علاج کے لئے میڈیکل ٹیم اور ادویات بھیجی ہیں جبکہ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال میں لائے گئے تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور کسی قسم کی تشویش کی بات نہیں اس دوران لنڈی کوتل کے تحصیلدار ارشاد خان نے ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی محکمہ صحت نے میڈیکل ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیج دئیے ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -