سی پیک میں مغربی روٹ کو بھی شامل کیا جائے ،ہائیکورٹ بار

سی پیک میں مغربی روٹ کو بھی شامل کیا جائے ،ہائیکورٹ بار

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سی پیک منصوبے میں مغربی روٹ کو شامل کرکے اس پرجلدازجلد کام شروع کیاجائے تاکہ دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ بھی ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکے اس بات کامطالبہ پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مزمل خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیاگیااجلاس میں صوبہ بھرکے اضلاع کے بارزصدور اورجنرل سیکرٹریز نے شرکت کی ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری اطلاعات بلال خان خلیل ایڈوکیٹ کے مطابق اجلاس میں کابینہ کے ارکان نائب صدریوسف ریاض خلیل ٗ جنرل سیکرٹری یوسف علی اورکابینہ کے دیگرارکان اورخیبرپختونخوابارکونسل کے ارکان نے شرکت کی اجلاس میں 5نومبر کوصوبائی لائرزکنونشن کے انعقاد کی تیاریوں کاجائزہ لیا گیااورانتظامات کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ وکلاء کنونشن میں وکلاء برادری کو درپیش مسائل اورمالی امورسے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے اجلاس میں صوبائی اوروفاقی حکومتوں سے مطالبہ کیاگیاکہ وکلاء کیلئے بجٹ میں فنڈمختص کیاجائے اوروکلاء کو بنکوں سے قرضوں کی سہولیات فراہم کی جائیں اور2007ء سے اب تک شہیدہونے والے وکلاء کے لواحقین کو شہداء پیکج دیاجائے اورصوبائی اور وفاقی محکموں میں وکلاء کے بچوں کے لئے ملازمت میں کوٹہ مختص کیاجائے ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -