امتیاز شیخ کی کامیابی پارٹی کارکنوں کی جدوجہد اور محنت کا نتیجہ ہے، آصف علی زرداری

امتیاز شیخ کی کامیابی پارٹی کارکنوں کی جدوجہد اور محنت کا نتیجہ ہے، آصف علی ...

  

اسلام آباد( صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اورسابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے شکارپور میں صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار امتیاز شیخ کی کامیابی پر شکارپور کے عوام اور پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ امتیاز شیخ کی کامیابی حلقے کے عوا م کی طرف سے اعتماد اور پارٹی کارکنوں کی جدوجہد اور محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں، عہدیداروں اور کارکنوں کو قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا یہ فرمان ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ سیاسی جنت عوام کے قدموں میں ہے۔ آصف علی زرداری نے ہدایت کی کہ پارٹی عہدیدار اور کارکن دن رات عوام کی خدمت کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -