مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ سے سعودی عرب کے سفیر کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( صباح نیوز)مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ سے سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوق الظہرانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل،خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مشیر قومی سلامتی اور سعودی سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ملاقات کے دوران مشیر قومی سلامتی نے سعودی سفیر کو افغان مفاہمتی عمل سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ ناصر جنجوعہ نے سعودی سفیر کو بتایا کہ افغانستان پاکستان پر جو الزامات عائد کررہا اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب امن پسند ملک ہے اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں