کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ میں اقوام متحدہ کارنر کے قیام کا افتتا ح

کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ میں اقوام متحدہ کارنر کے قیام کا افتتا ح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)اقوام متحدہ کے قیام کے 71ویں سال کی تقریبات کے سلسلے میں یو این انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ کی سینٹرل لائبریری میں پاکستان میں پہلے اقوام متحدہ کارنر کے قیام کا افتتا ح کیا گیا۔وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل(یواین) عاصم افتخار نے کارنر کا افتتاح کیا جو یو این سسٹمز اور اسکے پارٹنرز کی پبلیکشنز کیلئے حوالے کے مقام کے طور پر کام کریگا۔کارنر کے ماڈل کا پہلا ڈیزائن سی آئی آئی ٹی آرکیٹیکچراور ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ نے گزشتہ سال تیار کیا تھا۔ملک بھر میں دوسری یونیورسٹیوں اور یو این کے دفاتر میں سوئس ایجنسی برائے ترقی اور تعاون کی اعانت کے ساتھ ایسے ہی یو این کارنر جلد ہی تیار کئے جائیں گے۔سی آئی آئی ٹی کی افتتاحی تقریب میں مقدداعلیٰ عہدیداران جس میں دوسروں کے علاوہ راجر کل، ڈپٹی ہیڈ آف مشن ، سویز ایجنسی ، بینڈیکٹ ہرزلر، ڈپٹی ہیڈ سوئسز ایجنسی برائے ترقی وتعاون اور مسٹر ویٹورہو کماروٹا ڈائریکٹر UNICبھی شامل تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر افتخار نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ عالمی تناظر میں عمل قائم کرنے کیلئے پاکستان کی کی جانے والی کوششوں کی بھی تعریف کی جانی چاہیے۔

مسٹر کل نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور اعلان کیا کہ مسٹر بینڈیکٹ ہرزلر، ڈپٹی ہیڈ سوئسز ایجنسی برائے ترقی وتعاون ملک بھر میں سرکاری یونیورسٹیوں میں قائم کئے جانے والے کانرز کو سپلائز کرے گی۔