چاغی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، کونسلر مسعود جمالدینی شدید زخمی

چاغی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، کونسلر مسعود جمالدینی شدید زخمی
چاغی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، کونسلر مسعود جمالدینی شدید زخمی

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )چاغی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کونسلر مسعودجمالدینی شدید زخمی ہو گئے ۔

نیو نیوز کے مطابق چاغی کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نیشنل پارٹی کے کونسلر مسعودجمالدینی کی گاڑی کو روک کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے .مسعود جمالدینی نوشکی سے کونسلر منتخب ہوئے ہیں۔

فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، ہلاکتیں 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمالدینی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیا ب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے ۔

مسعود جمالدینی چاغی کے علاقے میں جارہے تھے کہ گھات لگائے ملزمان نے تعاقب کے بعد انکی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں ۔

مزید :

کوئٹہ -اہم خبریں -