بلوچستان میں دہشت گردوں نے موبائل فون ٹاور دھماکے سے اڑا دیا

بلوچستان میں دہشت گردوں نے موبائل فون ٹاور دھماکے سے اڑا دیا
بلوچستان میں دہشت گردوں نے موبائل فون ٹاور دھماکے سے اڑا دیا

  

ہرنائی (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان میںشر پسندوں نے دھماکہ کر کے موبائل فون ٹاور اڑا دیا جس کے باعث بہت سے علاقو ں کی موبائل فون سروس معطل ہو گئی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ہرنائی کے علاقے کچینہ میں دہشت گردوں نے پہاڑی پر نصب موبائل فون ٹاور کو دھماکے سے تباہ کردیاجس کے باعث موبائل سروس معطل ہو گئی اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پانچ سے آٹھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ شر پسندوں کو گرفتار کیا جا سکے ۔

مزید :

کوئٹہ -