آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے : ...
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ 

فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کونسلر کی گاڑی پرفائرنگ ۔۔خبر جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

محمد ایاز کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: قلات01، کالام03، بگروٹ04، دیر، راولاکوٹ، استور05جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 18، اسلام آباد 13، کراچی 24، پشاور 16، گلگت اور چترال میں 07، کوئٹہ اور ہنزہ میں 06ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -