پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی طرف سے سابقہ پریس قونصلر سردار عبدالواحد خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی طرف سے سابقہ پریس قونصلر سردار عبدالواحد خان کے ...
پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی طرف سے سابقہ پریس قونصلر سردار عبدالواحد خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصلیت آف پاکستان دبئی کے سابقہ پریس قونصلر سردار عبدالواحد خان کی خدمات کے اعزاز میں پاکستان سوشل سنٹر شارجہ نے دبئی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس م یں نادردن ایمریٹس کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد پاکستانیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے قائم مقام قونصل جنرل رانا ثمر جاوید، سابقہ پریس قونصلر ڈاکٹر ظفر اقبال، سابقہ پریس قونصلر سردار عبدالواحد خان، موجودہ پریس قونصلر عاشق حسین شیخ، PSC شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین، حافظ عبدالرﺅف، میاں اویس انجم، ڈاکٹر شہزاد، انجینئر احسان اللہ، شرافت علی شاہ، خواجہ عبدالوحید پال، حافظ زاہد علی، چودھری افتخار، جمیل اسحق، خالد ملک، رفیق ناصر، عمران اسلم، عمران رفیق، نصر ہاشمی، سید قیوم شاہ، قونصلر احمد شامی اور کمرشل قونصلر ڈاکٹر ناصر خان بھی موجود تھے۔

سردار عبدالواحد خان کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی اس الوداعی تقریب میں مقررین نے سردار عبدالواحد خان کی قونصلیٹ میں تین سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ سردار عبدالواحد خان ایک محبت وطن اور سچے پاکستانی تھے جنہوں نے اپنےع رصہ ملازمت کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے لئے بہت سے فلاحی کام بھی کئے اور کمیونٹی کو اتحاد و اتفاق کے بندھن میں جوڑتے رہے۔ بحیثیت پریس قونصلر سردار عبدالواحد خان نے امارات میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو بھی ایک بندھن پر قائم رکھا اور پاکستانی کمیونٹی کو ہمیشہ پاکستان کا نام سربلند رکھنے کی تلقین کی۔ سردار عبدالواحد خان ایک زبردست علمی اور ادبی شخصیت تھے اور بیرون ملک سفارتکاری کا خاصہ تجربہ رکھتے تھے۔ انہوں نے اپنے علم و تجربہ کی بنیاد پر ہمیشہ ہر ہر ملنے والے کو مستفید کیا۔ اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر دوران تقریر سردار عبدالواحد خان نے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ اور تقریب میں موجود تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دبئی کے لوگوں کا خلوص اور محبت ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ امارات میں قیام ان کی زندگی کا یادگر سرمایہ ہے۔

مزید :

عرب دنیا -