مصبا ح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کی 139سالہ تاریخ کا دھواں دار ریکار ڈ اپنے نام کر لیا

مصبا ح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کی 139سالہ تاریخ کا دھواں دار ریکار ڈ اپنے نام کر لیا
 مصبا ح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کی 139سالہ تاریخ کا دھواں دار ریکار ڈ اپنے نام کر لیا

  

ابو ظہبی (مانیٹر نگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کی139سالہ تاریخ کا دھواں دار ریکارڈ اپنے نام کرکے ناقدین کو خاموش کرا دیا ۔

مصبا الحق نے بطور کپتان ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ چھکے مار کر ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔

یونس خان نے لیجنڈ کرکٹر ڈان بریڈمین کا ریکارڈ توڑ ڈالا

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مصبا ح الحق نے دو چھکے لگا کر اپنے کل چھکوں کی تعداد 61کرنے کے ساتھ ساتھ نیو زی لینڈ کے کپتان برینڈن میکو لم کے 59چھکوں کا ریکارڈ تو ڑ ڈا لا ۔اس فہرست میں سابق بھارتی ٹیسٹ کپتان ایم ایس دھونی 51چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ،ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا نے 49چھکوںکے ساتھ چوتھے ،کلائیو لائیڈ 48چھکوں کے ساتھ 5ویں اور سر ویوین رچرڈز46چھکوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر براجمان ہیں ۔

مزید :

کھیل -