پاناما لیکس کا فیصلہ عدالت کو کرنے دیں ، دودھ کا دودھ اورپانی کاپانی ہوجائیگا : عابد شیر علی

پاناما لیکس کا فیصلہ عدالت کو کرنے دیں ، دودھ کا دودھ اورپانی کاپانی ...
پاناما لیکس کا فیصلہ عدالت کو کرنے دیں ، دودھ کا دودھ اورپانی کاپانی ہوجائیگا : عابد شیر علی

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان پاناما لیکس کی آڑ میں خون بہانا اورپی ٹی آئی والے خود پرحملہ کرا کر انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیںتاہم اگر عمران خان کے پاس ثبوت ہیں تولےکرآئیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائےگا اب بھاگنے نہیں دینا ۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پانامالیکس کامعاملہ سپریم کورٹ کے پا س آگیا ہے تاہم پاناما لیکس کا فیصلہ عدالت کوکرنے دیں ۔ عمران خان جہانگیر ترین کے درباری ہیں ، عمران کے خون کے نمونے لیے جائیں ، ہزاروں من چرس نکلے گی ۔وزیراعظم کانام نہیں تھاپھربھی انہوں نے خودکواحتساب کیلئے پیش کیا۔

ٹیلی نار کی تازہ ترین آفر نے اضافی انعامات کے ساتھ ری چارجنگ کو مزیدار کام بنادیا‎

عابد شیر علی نے کہا کہ 70ہزارروپے ٹیکس دینے والے کے بچے لندن میں پڑھتے ہیں،عمران خان کے گرد لوگ بینک ڈیفالٹرہیں یاآف شور کمپنیوں کے مالک، پرویز خٹک سرسے پاو¿ں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

کونسلر کی گاڑی پر فائرنگ ۔۔خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان خواجہ آصف کی باتوں کاجواب کیوں نہیں دیتے ؟ عمران خان کوکچھ پتہ نہیں کہ کس سے کس طرح بات کرنی ہے،سندھ میں کرپشن کے خلاف احتجاج کرنا چاہئیے۔ 

مزید :

قومی -