پنجاب سے لشکر جھنگوی کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے : محکمہ انسداد دہشت گردی

پنجاب سے لشکر جھنگوی کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے : محکمہ انسداد دہشت گردی
پنجاب سے لشکر جھنگوی کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے : محکمہ انسداد دہشت گردی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ انسداد دہشت گردی فورس نے دعویٰ کیاہے کہ پنجاب سے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا مکمل طور پر خاتمہ کردیا گیا ہے ،صوبے بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بہت سی کارروائیاں کی گئیںجس سے پنجاب میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں 71فیصد کمی آئی ہے ۔

احتجاجی سیاست کرنیوالے ملکی ترقی سے خائف ہیں: شہباز شریف

سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 107دہشت گرد ہلاک ،297گرفتار اور55دہشت گردوں کو جیل بھیجا گیا ہے ۔مفصل کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 125عہدیداروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔حساس اداروں کے ساتھ سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کر کے 101کلو گرام دھماکہ خیز مواد ،پانچ خود کش جیکٹس ،35گرنیڈ ،2سو سے زائد ڈیٹو نیٹر ،15راکٹ لانچر اور 21کلاشنکوفیں برآمد کی ہیں ۔سی ٹی ڈی حکام نے انکشاف کیا کہ مختلف کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 650کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان تنظیموں کی مالی امداد کرنے والے 123افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔

مزید :

لاہور -