وہ آدمی جو رات کو نئی گاڑی چوری کرتا اور اگلی صبح واپس کھڑی کر دیتا، بالآخر پکڑا گیا، یہ کام کیوں کرتا تھا؟ ایسی وجہ بتا دی کہ پولیس بھی دنگ رہ گئی

وہ آدمی جو رات کو نئی گاڑی چوری کرتا اور اگلی صبح واپس کھڑی کر دیتا، بالآخر ...
وہ آدمی جو رات کو نئی گاڑی چوری کرتا اور اگلی صبح واپس کھڑی کر دیتا، بالآخر پکڑا گیا، یہ کام کیوں کرتا تھا؟ ایسی وجہ بتا دی کہ پولیس بھی دنگ رہ گئی

  

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صوبہ ژی جیانگ کے علاقے ہینگ ژیو میں پولیس نے ایک ایسے نوجوان لڑکے کو گرفتار کیا ہے جو اپنے دوستوں کو متاثر کرنے کیلئے رات کو گاڑی چرا کر لے جاتا اور صبح کے وقت اسی جگہ کھڑی کر دیتا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق 19 سالہ نوجوان ”جانگ“ مسلسل تین راتوں تک کار پارکنگ ایریا سے قیمتی لینڈ روور چرا کر لے جاتا رہا تاکہ وہ اپنے دوستوں کو متاثر کر سکے۔ چرائی جانے والی گاڑی کی قیمت ایک لاکھ 48 ہزار ڈالر بتائی گئی ہے۔

چین کے پہاڑوں میں اُڑنے والی یہ پراسرار چیز کیا ہے؟ حقیقت جان کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

ژینگ نے یہ ’کارروائی‘ 15 اکتوبر سے شروع کی اور رات کو گاڑی چرا کر ہینگ ژیو کے مشہور علاقے ویسٹ لیک لے جاتا تاکہ خود کو ایک امیر زادہ ثابت کر کے دوستوں کو متاثر کر سکے۔ گاڑی کے اصل مالک ”وینگ“ کو مسلسل تین راتوں تک اس معاملے کی خبر تک نہ ہوئی اور ہوتی بھی نہیں اگر اس کی بیوی دوسری گاڑی لینے نہ آتی۔

رپورٹ کے مطابق وینگ کی بیوی جب اسی پارکنگ ایریا میں کھڑی اپنی دوسری گاڑی لینے آئی تاکہ وہ اپنے شوہر کو لا سکے تو اس پر انکشاف ہوا کہ ان کی قیمتی لینڈ روور پراسرار طور پر غائب ہو چکی ہے۔ گاڑی کی گمشدگی کا پتہ چلنے پر انہوں نے انتظامیہ کو خبر کی جنہوں نے اگلی رات اس وقت جانگ کو پکڑ لیا جب وہ دوبارہ گاڑی چرانے کیلئے آیا۔

برمودا ٹرائی اینگل کے اوپر ہوا میں سائنسدانوں کو ایسی چیز مل گئی کہ بالآخر معمہ حل ہوگیا، بحری جہازوں کے غائب ہونے کی وجہ سامنے آگئی

گرفتار جانگ نے بتایا کہ اسے اس بات کا احساس ہو چکا تھا کہ کسی گاڑی کے مالک کو اکثر اوقات دن کے وقت ہی اس کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے اس نے رات کے وقت گاڑی چرانے کا فیصلہ کیا اور اس کام کیلئے ایک امیر رہائشی علاقے کا انتخاب کیا۔ اس نے بتایا کہ وہ ہر دفعہ گاڑی واپس کھڑی کرنے سے پہلے اسے اچھی طرح دھوتا تھا اور پیٹرول بھی ڈلواتا تھا تاکہ میٹر کی سوئی وہیں پر آ جائے جہاں چرانے سے پہلے تھی۔ جانگ نے زور دیا کہ اس کی نیت گاڑی چرانے کی کبھی نہیں تھی بلکہ وہ صرف ”ادھار“ لیتا تھا۔

ساس نے نوجوان بہو کو ایسا طعنہ دے دیا کہ اُس نے غصے میں آکر موت کے گھاٹ اتاردیا

جانگ کی گرفتاری کے بعد تفتیش کے دوران حکام کو پتہ چلا ہے کہ جانگ اس سے قبل بھی چوری کی وارداتوں میں ملوث رہ چکا ہے اور اس کا کریمنل ریکارڈ موجود ہیں۔ تفتیشی حکام کو مبینہ طور پر اس کے کمرے میں مختلف قیمتی گاڑیوں کی چابیاں بھی ملی ہیں۔ اس وقت جانگ 15 دن کی قید کاٹ رہا ہے اور اسے 74 ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا ہے جبکہ معاملہ تاحال زیر تفتیش ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -