اماراتی وکیل نے اوباما کو ملازمت کی پیشکش کر دی

اماراتی وکیل نے اوباما کو ملازمت کی پیشکش کر دی
اماراتی وکیل نے اوباما کو ملازمت کی پیشکش کر دی

  

دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک وکیل نے اوباما کو ملازمت کی انوکھی آفر دے ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما کی مدت ختم ہونے میں کچھ دن ہی رہ گئے ہیں اور اوباما آخری ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔ دبئی کی ایک بڑی لاءفرم کے مالک عیسیٰ بن حیدر نے اپنے ایک ٹوئٹ اوباما کو ملازمت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ نے 1991 میں ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی اور وکالت کا کافی تجربہ رکھتے ہیں، لہٰذا میں آپ کو اپنے دفتر میں ملازمت کی پیش کش کر رہا ہوں۔ عیسیٰ بن حیدر نے واضح کیا کہ اس پیش کش میں تنخواہ، رہائش اور عرب ملکوں کے سفر کے فضائی ٹکٹ شامل ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -