’ہیلو! میں نریندرا مودی بول رہاہوں اور۔۔۔‘ بھارت میں آئی ایک ایسی فون کال کہ شہری حیران رہ گیا

’ہیلو! میں نریندرا مودی بول رہاہوں اور۔۔۔‘ بھارت میں آئی ایک ایسی فون کال کہ ...
’ہیلو! میں نریندرا مودی بول رہاہوں اور۔۔۔‘ بھارت میں آئی ایک ایسی فون کال کہ شہری حیران رہ گیا

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہر شخص کے دل میں ہزاروں خواہشیں ہوتی ہیں لیکن اگر پوری ایک بھی ہو جائے تو انسان خوشی سے پھولے نہیں سماتا ہے۔ یہی کچھ بھارت کے ایک شہری کے ساتھ بھی ہوا جس کی خواہش کسی اور نے نہیں بلکہ وزیراعظم نریندرا مودی نے پوری کر دی۔

’میرا باپ آگیا‘ ایشوریا کی بیٹی ابھیشک کی بجائے ایک ایسے شخص سے جاکرلپٹ گئی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مرزا پور کے رہائشی جوڑے کی خواہش پوری کرتے ہوئے ان کے نومولود بچے کا نام رکھنے کیلئے انہیں ٹیلی فون کیا۔ رپورٹ کے مطابق بھرت سنگھ اور ویبھا سنگھ کے ہاں اگست کے مہینے میں بیٹی پیدا ہوئی۔ دونوں ہی نریندرا مودی کے عقیدت مند ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سوچا کہ ان کی بیٹی کا نام بھی نریندرا مودی ہی رکھیں گے۔

بچی کے باپ بھرت سنگھ نے بتایا کہ اس فون اٹھایا تو آواز آئی ”ہیلو، میں نریندر مودی بول رہا ہوں۔ آپ کی اہلیہ ویبھا سنگھ کا خط ملا، آپ کو مبارک ہو، آپ کے گھر بیٹی آئی ہے۔ اس بچی کا نام ”ویبھاوی“ کریں۔ اس میں ماں اور باپ دونوں کا نام ہے۔“

تحصیل مرزا پور کے گاﺅں نیاپورا ہاسی پورا کے رہائشی بھرت سنگھ کا کہنا ہے کہ ”نریندر مودی کے فون نے ایک لمحے کیلئے ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔اس کی بیٹی خوش قسمت ہے کہ اس کا نام وزیراعظم نے رکھا ہے۔ “

بھرت سنگھ نے بتایا کہ ”13 اگست کو ہمارے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تو ہم نے سوچا کہ وزیراعظم نریندرا مودی ہماری بیٹی کا نام رکھیں گے۔ میری بیوی نے مودی کیلئے خط لکھا جو میں نے اسی روز سپیڈ پوسٹ کے ذریعے وزیراعظم کے دفتر ارسال کر دیا۔“

برمودا ٹرائی اینگل کے اوپر ہوا میں سائنسدانوں کو ایسی چیز مل گئی کہ بالآخر معمہ حل ہوگیا، بحری جہازوں کے غائب ہونے کی وجہ سامنے آگئی

بھرت نے فون کال کے بارے میں جب اپنے ہمسایوں کو بتایا تو انہیں یقین نہ آیا جس پر اس نے 22 اگست کو وزیراعظم کے دفتر سے ایک آفیشل لیٹر جاری کرنے کی درخواست کی ۔ وزیراعظم کے دفتر سے اسے یقین دہانی کرائی گئی کہ اس کی درخواست مودی تک پہنچا دی جائے گی اور پھر 30 تاریخ کو اسے وزیراعظم کی جانب سے لیٹر بھی مل گیا۔

وزیراعظم دفتر سے ملنے والا خط کچھ یوں ہے” آپ کے گھر بیٹی پیدا ہوئی ہے، آپ کو بہت مبارک ہو۔ بیٹی کے خواب آپ پورے کریں گے اور بیٹی آپ کا سہارا بنے گی۔ آپ کیلئے نیک تمنائیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -