پاک چین دوستی کار ریلی کے شرکاءحاضری کیلئے مزار قائد پہنچ گئے

پاک چین دوستی کار ریلی کے شرکاءحاضری کیلئے مزار قائد پہنچ گئے
پاک چین دوستی کار ریلی کے شرکاءحاضری کیلئے مزار قائد پہنچ گئے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک چین دوستی کار ریلی کے شرکاءحاضری کیلئے مزار قائد پہنچ گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں سیر کیلئے آئے کار ریلی کے شرکاءکراچی میں مزار قاند پر حاضری کیلئے پہنچ گئے جہاں انہوں نے مزار پر پھول بھی چڑھائے۔

ٹیلی نار کی تازہ ترین آفر نے اضافی انعامات کے ساتھ ری چارجنگ کو مزیدار کام بنادیا‎

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر مزار قائد پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ریلی کے ساتھ رینجرز اور پولیس کے جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔پاک چین دوستی کارریلی کے شرکاءکی مزار قائد پر آمد کے موقع پر عام افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ۔

یاد رہے پاک چین دوستی کار ریلی کے 52شرکاءگلگت بلتستان کے راستے پاکستان داخل ہوئے تھے جس کے بعد وہ لاہور بھی آئے اور گزشتہ روز سکھر سے سندھ کے تاریخی مقام موہنجو داڑو بھی گئے ۔

چینی نوجوان 22کاروں کے قافلے کے صورت میں پاکستان کے مختلف شہریوں کی سیر کر رہے ہیں ، انہوں نے مزار قائد پر حاضری کے موقع پر پاکستان زندہ با دکے نعرے بھی لگائے ، شرکاءنے اپنے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے ۔

مزید :

کراچی -