کنٹینر پر چڑھنے والوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی :اسحا ق ڈار

کنٹینر پر چڑھنے والوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی :اسحا ق ڈار
کنٹینر پر چڑھنے والوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی :اسحا ق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کنٹینر پر چڑھنے والے کو ہضم نہیں ہورہی ،2013کے بعد سے ملک جس سمت جا رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ احتساب سے نہیں بھاگے گی ،تین سال سے کہہ رہا ہوں سیاست کو معیشت سے علیحدہ کردیں تاکہ ملک کی معاشی صورتحال تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہو سکے ۔

شاہ محمود قریشی کی چوہدری برادران سے ملاقات ،پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ حکمت عملی طے کرنے پر غور
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میر ے لیے اس ملک کی خدمت عبادت ہے جسے پوری ایمانداری کے ساتھ کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان 2013کے مقابلے میں بہتری کی جانب گامزن ہے ،ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو رہاہے ،آج دنیا پاکستان کی معیشت کی جانب دیکھ رہی ہے ،آکسفورڈ یونیورسٹی سمیت بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری کی جانب گامزن ہونے کے اشارے دے رہے ہیں ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو وزیراعظم کو تین چیلنجز در پیش تھے جن میں دہشت گردی ،لوڈ شیڈنگ اور معاشی صورتحال شامل ہیں ،حکومت نے ایمانداری کے ساتھ کام کرتے ہوئے تینوں مسائل پر قابو پانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ۔

مزید :

قومی -