ایک اورچائے والا منظرعام پر آ گیا، تفصیلات ایسی کہ آپ کا سربھی فخر سے بلند ہوجائے گا

ایک اورچائے والا منظرعام پر آ گیا، تفصیلات ایسی کہ آپ کا سربھی فخر سے بلند ...
ایک اورچائے والا منظرعام پر آ گیا، تفصیلات ایسی کہ آپ کا سربھی فخر سے بلند ہوجائے گا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا نے ”چائے والے“ ارشد کی قسمت تو بدل ہی دی ہے لیکن یہاں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے اپنی ہمت اور جستجو سے اپنی قسمت بدلنے کی کوشش کی لیکن ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے باوجود بھی کسی نے ان سے پوچھنا تک گوارہ نہ کیا۔

اس پاکستانی چائے والے میں ایسی کیا بات ہے کہ سوشل میڈ یا پر دھوم مچ گئی ،آپ بھی جانئے

یہ کہانی ہے تاج محمد کی، جو بلوچستان کے علاقے پشین میں پیدا ہوا اور روزی روٹی کمانے کیلئے کراچی کے علاقے ملیر میں چائے بیچتا ہے لیکن اس کی خصوصیت ورلڈ ریکارڈ ہونا ہے۔ جی ہاں! تاج محمد نے ایک گھنٹے میں مکوں پر 2,175 ڈنڈ لگائے اور گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروا کر پاکستان کے سر کا تاج بنا لیکن کیا فرق پڑا؟ وہ کل بھی چائے بیچتا تھا اور آج بھی چائے بیچتا ہے۔ لیکن ایک جانب ارشد چائے والا ہے جس کی صرف خوبصورتی کو لے کر ہی اسے سوشل میڈیا کا ”ہیرو“ بنا دیا گیا ہے۔ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر تاج محمد کی نہ تو کسی نے تصویر شیئر کرنے کی ’حماقت‘ کی اور نہ ہی کسی نے اس کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری سمجھا۔

فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: چائے فروش ارشد خان

خود تاج محمد کا کہنا ہے کہ ”مجھے کسی نے نہیں پوچھا لیکن مجھے اس کا کوئی بھی غم نہیں ، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور اب ایک بار پھر میں اپنی مدد آپ کے تحت دوبارہ ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہوں جس کیلئے بھرپور تیاری کر رہا ہوں۔“

تاج محمد کو کوئی پوچھے نہ پوچھے، اس کی ہمت بلند ہے اور محنت کی جستجو بھی زندہ ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ حکام ایک اور ورلڈ ریکارڈ بنانے میں اس کی مدد کرنے کا سوچتے ہیں یا پھر اس بار بھی اسے خود سے ہی ہمت دکھانا ہو گی۔

مزید :

لاہور -