معروف بھارتی آر جے دوران شو دم توڑ گیا

معروف بھارتی آر جے دوران شو دم توڑ گیا
معروف بھارتی آر جے دوران شو دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف بھارتی ریڈیو جوکی”آر جے“شوبھم کچے دوران شو سینے میں شدید درد اٹھنے کے بعد دم توڑ گئے ۔وہ بھارتی ریڈیو مرچی پر شو کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک سینے میں شدید درد اٹھا جس پر انہیں ہسپتال لے کر جا یا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے ۔

راتوں رات ہیرو بننے والے ارشد کا بھارت کو امن کا پیغام، امریکی سفارتخانے میں ملازمت کی پیشکش
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ریڈ یو مرچی پر ”ہائی ناگ پور“نامی مشہور شو کے 24سالہ آرجے شوبھم کچے صبح سویرے کام میں مصروف تھے ،اس دوران 9بجکر تیس منٹ پر ان کے سینے میں شدید درد اٹھا جس پر انہوں نے ایک بریک لیا اور بیت الخلا چلے گئے جہاں وہ درد کے باعث گر گئے ۔آفس میں موجود سیکیورٹی گارڈ اور آفس بوائے نے انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچا یا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا ۔شوبھم کے ساتھیوں نے بتا یا کہ صبح سویرے آفس میں زیادہ سٹاف موجود نہیں ہوتا اس لیے شوبھم نے سیکیورٹی گارڈ اور آفس بوائے کو انہیں ہسپتال لے کر جانے کے لیے کہا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق شوبھم کی موت دل کے دورے کے باعث ہوئی ۔رپورٹ کے مطابق شوبھم کے والد تین سال پہلے انتقال کر چکے تھے اور وہ اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا ۔

مزید :

تفریح -