ایشین ہاکی چیمپین شپ: روائتی حریف پاکستان اور بھارت کل آمنے سامنے ہوں گے

ایشین ہاکی چیمپین شپ: روائتی حریف پاکستان اور بھارت کل آمنے سامنے ہوں گے
ایشین ہاکی چیمپین شپ: روائتی حریف پاکستان اور بھارت کل آمنے سامنے ہوں گے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چوتھی ایشین ہاکی چیمپین شپ میں روائتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کل (اتوار) کو ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں میچ کھیلا جائے گا۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا جو پاکستان میں پاکستان ٹیلی ویژن سپورٹس (پی ٹی وی سپورٹس) اور بھارت میں سٹار سپورٹس 4 اور سٹار سپورٹس ایچ ڈی 4 پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

ابوظہبی ٹیسٹ: یونس کی ریکارڈ یافتہ سنچری، مصباح کی ذمہ دارانہ بلے بازی، پاکستان نے پہلی اننگز میں 452 رنز بنا لئے

واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپین شپ میں پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا، چین اور جاپان کی ٹیمیں شریک ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم نے اس ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلا جس میں اسے 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست نصیب ہوئی جبکہ دوسرا میچ جنوبی کوریا کے خلاف کھیلا اور 0 کے مقابلے میں 1 گول سے فتح حاصل کی۔

بھارت نے اس ایونٹ میں اب تک جاپان کے خلاف واحد میچ کھیلا ہے جس میں اس نے 2 کے مقابلے میں 10 گولوں سے کامیابی سمیٹی۔

مصبا ح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کی 139سالہ تاریخ کا دھواں دار ریکار ڈ اپنے نام کر لیا

پاکستان کے سکواڈ میں عمران بٹ، امجد علی، علیم بلال، محمد عرفان، عماد شکیل بٹ، راشد محمود، تصور عباس، نواز اشفاق، فرید احمد، توثیق ارشد، محمد رضوان جونیئر، محمد عرفان جونیئر، عمر بھٹہ، ارسلان قادر، علی شان، اعجاز احمد، محمد رضوان سینئر اور عبدالحسیم خان شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -