چٹاگانگ ٹیسٹ: شکیب الحسن کی تباہ کن باﺅلنگ، انگلینڈ کے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر228 رنز، 273 رنز کی برتری

چٹاگانگ ٹیسٹ: شکیب الحسن کی تباہ کن باﺅلنگ، انگلینڈ کے دوسری اننگز میں 8 ...
چٹاگانگ ٹیسٹ: شکیب الحسن کی تباہ کن باﺅلنگ، انگلینڈ کے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر228 رنز، 273 رنز کی برتری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چٹاگانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنا لئے ہیں اور اسے بنگلہ دیش کے خلاف 273 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ شکیب الحسن نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔

پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ کے 293 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش نے 221 رنز بنا لئے، 72 رنز کے خسارے کا سامنا
تفصیلات کے مطابق ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز 221 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ سے کیا تو بین سٹاکس کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے کوئی بھی بنگلہ دیشی بلے باز نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 248 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال 78 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امر القیس نے 21، مومن الحق 0، محمود اللہ 38، مشفیق الرحیم 48، شکیب الحسن 31، شفیع الاسلام 2، صابر رحمان 19، مہدی حسن مرزا 1 اورتیج الاسلام نے 3 رنز بنائے جبکہ قمر الاسلام کوئی سکور بنائے بغیر آﺅٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے بین سٹاکس نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگا جبکہ معین علی نے 3 ، عادل راشد نے 2 اور گیریتھ بیٹی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ نے 45 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا تو بنگلہ دیشی باﺅلرز بھی بپھرے ہوئے نظر آئے اور انگلش بلے بازوں کیلئے سخت مشکلات پیدا کیں۔ انگلینڈ کے تین کھلاڑی الیسٹر کک، جو روٹ اور بین ڈوکیٹ 30 کا مجموعہ پار کرنے سے پہلے ہی پویلین لوٹ گئے۔ بین سٹاکس نے ذمہ دارانہ اور محتاط بلے بازی کرتے ہوئے 85 رنز بنائے اور جونی بیرسٹو 47 رنز کی اننگز کھیل سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے الیسٹر کک نے 12، بین ڈوکیٹ 15، جو روٹ 1، گیری بیلانس نے 9، معین علی نے 14 اور عادل راشد نے 9 رنز بنائے جبکہ کرس ووکس 11 اور سٹورٹ براڈ 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

ابوظہبی ٹیسٹ: یونس کی ریکارڈ یافتہ سنچری، مصباح کی ذمہ دارانہ بلے بازی، پاکستان نے پہلی اننگز میں 452 رنز بنا لئے
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مہدی حسن مرزا، تیج الاسلام اور قمر الاسلام ربی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -