کشمیر کی جدوجہدکے لئے فیصلہ کن مرحلے میں ہیں:مشعال ملک

کشمیر کی جدوجہدکے لئے فیصلہ کن مرحلے میں ہیں:مشعال ملک
کشمیر کی جدوجہدکے لئے فیصلہ کن مرحلے میں ہیں:مشعال ملک

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہم کشمیر کی جدوجہدکے لئے فیصلہ کن مرحلے میں ہیں،پاکستان کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہر سیاسی جماعت مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ ہے،وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں کشمیر کے حوالے سے دوٹوک موقف اپنایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کو 5دن سے پانی تک نہیں دیا گیا،جیل میں انکے ساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے۔آسیہ اندرابی کے شوہر بھی جیل میں ہیں۔

وہ آدمی جو رات کو نئی گاڑی چوری کرتا اور اگلی صبح واپس کھڑی کر دیتا، بالآخر پکڑا گیا، یہ کام کیوں کرتا تھا؟ ایسی وجہ بتا دی کہ پولیس بھی دنگ رہ گئی

مزید :

لاہور -