یہ قدرتی نسخہ استعمال کرکے آپ نزلہ و زکام اور کھانسی کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں

یہ قدرتی نسخہ استعمال کرکے آپ نزلہ و زکام اور کھانسی کو صرف ایک رات میں ختم ...
یہ قدرتی نسخہ استعمال کرکے آپ نزلہ و زکام اور کھانسی کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں

  

لندن(نیوزڈیسک) سردی کا آغاز ہونے والا ہے اور ایسے میں کھانسی،نزلہ وزکام اور ریشے کا ہونا ایک عام سی بات ہے۔اس سے بچنے کے لئے لوگ ادویات اور انٹی بائیوٹکس کا سہارا لیتے ہیں جن کا اپنا ایک سائیڈ ایفیکٹ ہے لیکن اگر آپ گھر میں موجود ادرک اورشہد کا استعمال کریں تو آپ اس تکلیف دہ بیماری سے صرف ایک رات میں نجات حاصل کرسکتے ہیں، یہ طریقہ بچوں کے لئے بہت ہی مفید پایا گیا ہے۔آئیے آپ کو طریقہ بتاتے ہیں۔

اجزاء

خالص شہد

نیپکن(ٹشو پیپر)

آٹا

ادرک کا تازہ رس

زیتون کا تیل

کپڑے کا ٹکڑا(پھاہا)

ناریل کا تیل

زخموں کے لئے ٹیپ

بنانے کا طریقہ

شہد اور آٹے کو ملاکر ایک پیسٹ بنالیںلیکن اسے ہاتھ نہ لگائیں۔اب اس کے اوپر ناریل کے تیل اور ادرک کے رس کے چند قطرے ڈالیں،اب اس میں مزید آٹاڈالیں۔اب اس مکسچر کو نیپکن پر ڈالیں اور پھر کپڑے میں لپیٹ دیں۔رات کو سونے سے پہلے اس کپڑے کو اپنے سینے اور کمر پر لگاکر اسے ٹیپ سے چپکادیں اور سوجائیں،اگلی صبح آپ اپنے اندر واضح تبدیلی محسوس کریں گے اور بہت حد تک کھانسی اور زکام سے نجات مل چکی ہوگی۔بچوں میں یہ کپڑے کا ٹکڑا دو سے تین گھنٹے تک لگائیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی جلد نازک ہوتی ہے اور زیادہ دیر تک یہ طریقہ ان کی جلد کو نقصان پہنچاسکتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -