وہ 8کھانے جن کے استعمال سے آپ نہ صرف خواتین اپنے بال لمبے کرسکتی ہیں بلکہ اپنی جسم کی اہم ترین چیز کو انتہائی خوبصورت بھی بناسکتی ہیں

وہ 8کھانے جن کے استعمال سے آپ نہ صرف خواتین اپنے بال لمبے کرسکتی ہیں بلکہ اپنی ...
وہ 8کھانے جن کے استعمال سے آپ نہ صرف خواتین اپنے بال لمبے کرسکتی ہیں بلکہ اپنی جسم کی اہم ترین چیز کو انتہائی خوبصورت بھی بناسکتی ہیں

  

نیویارک(نیوزڈیسک) ناخن اور بال خواتین کے لئے انتہائی اہم ہوتے ہیں اور ان کی حفاظت اور انہیں خوبصورت بنانے کے لئے وہ بہت سے جتن کرتی ہیں۔اب نیویارک سٹی کے ہسپتال ماﺅنٹ سنائی کے ماہر جلد اور تحقیق کار جاشیوازیچنر نے ان کی حفاظت کے لئے 8کھانے بتائے ہیں،آئیے آپ کو بھی اس سے آگاہ کرتے ہیں۔

پروٹین سپلیمنٹ

جاشیوازیچنر کا کہناہے کہ ہمارے بالوں کو ’کیروٹین‘بنانے کے لئے پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے ہمارے بال مضبوط ہوتے ہیں۔اگر ہمارے بالوں کو پروٹین کی مناسب مقدار نہ ملے تو ہمارے بال گرنے لگتے ہیں،صبح کے وقت اپنے شیک میں پروٹین سپلیمنٹ کا ایک چمچ ڈال کر نوش کریں۔

سرخ گوشت

گوشت میں پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور اس کے استعمال سے بال اور ناخنوں کی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔جاشیوازیچنر کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو آئرن کی کمی کا سامنا ہوتا ہے ان کے بال پتلے اور کمزور ہوتے ہیں۔ضروری نہیں کہ آپ روزانہ گوشت کھائیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کو صحت کے دیگر مسائل پیدا ہوجائیں گے لہذا کوشش کریں کہ ہفتے میں ایک بار ضرور سرخ گوشت کا استعمال کیا جائے تاکہ آپ کے بالوں اور ناخنوں کو پروٹین اور آئرن کی مناسب مقدار مل سکے۔

بلیو بیریز

انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے ہمارے جسم میں موجود خلیے محفوظ رہتے ہیں لیکن اگر انٹی آکسیڈینٹس نہ ہوں تو خلیے بری طرح متاثر ہوتے ہیں جن کا بالوں اور ناخنوں پر برا اثر پڑتا ہے۔دیگر پھلوں کے علاوہ بلیوبیریز میں انٹی آکسیڈینٹس کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔

بادام

پروٹین کے علاوہ میگنیشیم سے بھرپور اس میوے کی وجہ سے بال اور ناخن مضبوط ہوتے ہیں۔میگنیشیم قدرت کی جانب سے ایک قدرتی تحفہ ہے جو کہ ذہنی تناﺅ کم کرنے کے ساتھ بالوں کا گرنا بھی روکتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہمارے ناخنوں کے کونوں کے ٹوٹنے کی بڑی وجہ میگنشیم کی جسم میں کمی ہے اور بادام کھانے سے یہ کمی دور کی جاسکتی ہے۔

زنک

جاشیوازیچنر کا کہنا ہے کہ زنک ایسی دھات ہے جو بالوں اور ناخنوں کی نشوونما میں اہم کردار اداکرتی ہے۔ایسے کھانے جیسے بڑا گوشت،پولٹری مصنوعات،پکے ہوئے چنے اور لوبیہ میں زنک کی وافر مقدار ملتی ہے اور ان سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

دودھ

کچھ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بالوں کے گرنے اور وٹامن ڈی کی کمی میں گہرا تعلق ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جن خواتین میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے کو بالوں کے گرنے کا زیادہ سامنا رہتا ہے،اسی طرح کیلشیم کی موجودگی میں وٹامن ڈی جسم میں اچھی طرح جذب ہوتی ہے۔

انڈے

پروٹین اور وٹامن ڈی سے بھرپور اس غذا کا بالوں اور ناخنوں پر بہت مثبت اثر ہوتا ہے۔جاشیوازیچنر کا کہنا ہے کہ ’بی کمپلیکس‘کی موجودگی میں کیروٹین پیدا ہوتی ہے جو کہ بالوں کو مضبوط کرتی ہے۔

مچھلی

گوشت کے علاوہ مچھلی بھی پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے،مچھلیوں میں سولومن کااستعمال نہایت مفید پایا گیا ہے۔اس میں موجود بائیوٹین، پروٹین، اومیگاتھری فیٹی ایسڈ کی وجہ سے سر کی جلد کی سوزش کم ہونے کے ساتھ بالوں میں مضبوطی آتی ہے۔جاشیوازیچنر کا کہنا ہے کہ سر کی جلد کی مضبوطی کی وجہ سے بال مضبوط ہوتے ہیں اور ان کی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -