ہماری حکومت میں وزیراعظم اور صدر عوام کے چوکیدار ہونگے،نواز شریف کوعوام کی غربت کی وجہ سے نہیں اپنے انجام کی وجہ سے روناآیا: سینیٹر سراج الحق

ہماری حکومت میں وزیراعظم اور صدر عوام کے چوکیدار ہونگے،نواز شریف کوعوام کی ...
ہماری حکومت میں وزیراعظم اور صدر عوام کے چوکیدار ہونگے،نواز شریف کوعوام کی غربت کی وجہ سے نہیں اپنے انجام کی وجہ سے روناآیا: سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں وزیراعظم اور صدر عوام کے چوکیدار ہونگے،زیراعظم کوعوام کی غربت کی وجہ سے نہیں اپنے انجام کی وجہ سے روناآیا۔
نیو نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی حاصل کیے 70سال ہوگئے لیکن بدقسمتی سے ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہوسکا،دنیا کے کسی ملک میں بھی اسلامی نظام اپنی اصل روح کے ساتھ نافذ نہیں ہے،عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں،ہماری حکومت میں وزیراعظم اور صدر عوام کے چوکیدار ہونگے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا کارکن نعرے لگانے والا نہیں عمل کرکے دکھانے والا ہے،وزیراعظم کو 30 سال میں عوام کا خیال نہیں آیا،وزیراعظم کوعوام کی غربت کی وجہ سے نہیں اپنے انجام کی وجہ سے روناآیا۔

مزید :

قومی -