اراکین رابطہ کمیٹی کوکسی قانونی جوازکے بغیر گرفتار کیا گیا ،فی الفور رہا کیاجائے: ندیم نصرت

اراکین رابطہ کمیٹی کوکسی قانونی جوازکے بغیر گرفتار کیا گیا ،فی الفور رہا ...
اراکین رابطہ کمیٹی کوکسی قانونی جوازکے بغیر گرفتار کیا گیا ،فی الفور رہا کیاجائے: ندیم نصرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم لندن کے رہنماءندیم نصرت نے کہا ہے کہ اراکین رابطہ کمیٹی کوکسی قانونی جوازکے بغیر گرفتار کیا گیا ہے،حسن ظفرعارف اورکنورخالدیونس کوفی الفور رہا کیاجائے۔
جیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے رہنماءندیم نصرت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آبادبندکرنےکااعلان کیااس کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں،کالعدم تنظیمیں کھلے عام اپنی سرگرمیاں کررہی ہیں،متحدہ کو پرامن سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی ہے،اراکین رابطہ کمیٹی کو پریس کانفرنس تک کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے رہنما ﺅں کو پریس کلب سے حراست میں لے لیا ، نیوز کانفرنس ملتوی
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اراکین رابطہ کمیٹی کوکسی قانونی جوازکے بغیر گرفتار کیا گیا ہے،سندھ حکومت کے دورمیں جمہوری اورسیاسی آزادیوں کوسلب کیاجارہاہے،ایم کیوایم کے رہنماﺅں اورکارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے،حسن ظفرعارف اورکنورخالدیونس کوفی الفور رہا کیاجائے۔

مزید :

کراچی -