انسداد دہشتگردی عدالت نے 3ملزمان کو بری کردیا،ملزمان کے خلاف ثبوت نہ دئے جاسکے

انسداد دہشتگردی عدالت نے 3ملزمان کو بری کردیا،ملزمان کے خلاف ثبوت نہ دئے ...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 3ملزمان کو بری کردیا،ملزمان کے خلاف ثبوت نہ دئے جاسکے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشت گردی کے کیس میں پھنسے3ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا,بری ہونے والے ملزمان میں طاہر لمبا، امتیاز اور جنید شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار کئے جانے والے تینوں ملزمان پر "را" کا ایجنٹ ہونے کا الزام تھا،استغاثہ ملزمان کے خلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ملزمان کو اپریل 2015میںایس ایس پی ملیر راو انوارنے گرفتار کیا تھا،تینوں ملزمان پر غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام تھا۔تاحال کوئی ثبوت نہ ملنے پر عدالت سے تینوں کو بری کردیا ہے۔

مزید :

کراچی -