دنیا کی تاریخ کی سب سے خوفناک تباہی کسی بھی لمحے آنے والی ہے؟ سائنسدانوں نے ایشیاءکے لئے سب سے بڑی وارننگ جاری کردی

دنیا کی تاریخ کی سب سے خوفناک تباہی کسی بھی لمحے آنے والی ہے؟ سائنسدانوں نے ...

  

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) گزشتہ روز جاپان میں آنے والے زلزلے کے بعد سائنسدانوں نے یہ خوفناک وارننگ بھی جاری کردی ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے آتش فشانوں میں شمار ہونے والا ماﺅنٹ آسو آتش فشاں کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے ، جس کا نتیجہ بہت بڑی تباہی کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے ۔

اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں جاپان میں نہ صرف زلزلہ آیا ہے بلکہ ایک طاقتور سمندری طوفان بھی جاپانی ساحلوں سے ٹکرایا ہے، اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ طوفان اور زلزلہ محض اس بڑی تباہی کے اشارے ہیں جو اب کسی بھی وقت برپا ہوسکتی ہے۔ سائنسدانوں کی جانب سے یہ وارننگ سامنے آنے کے کچھ ہی وقت بعد ماﺅنٹ آسو آتش فشاں سے گہرے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں جس کے بعد جاپانی حکومت نے ہنگامی اقدامات شروع کردئیے ہیں۔

سورج کے غائب ہونے میں صرف 10 مہینے رہ گئے، ہم نے آج ہی آپ کو بتادیا ہے

ایک جانب جاپان میں آتش فشاں پھٹنے کا خوف پھیلا ہوا ہے تو دوسری جانب سائنسدان یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ یورپ میں بھی کسی بھی لمحے ایک بڑے زلزلے سے یا آتش فشاں پھٹنے سے بڑی تباہی برپا ہوسکتی ہے ۔ یورپ میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کئی چھوٹے زلزلے آچکے ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹے زلزلے ایک بڑے زلزلے کا پیش خیمہ ہوسکتے ہیں، جو کسی بھی وقت رونما ہوسکتا ہے۔

سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاپان میں کسی بھی نوعیت کا زلزلہ اس مرحلے پر انتہائی خطرناک ہو گا کیونکہ اس کی وجہ سے ماﺅنٹ آسو آتش فشاں کے پھٹنے کا امکان اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کئی گنا بڑھ جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -