’ہر گھر پر چھاپا مارو اور یہ تین چیزیں فوری طور پر ضبط کرلو‘ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بڑا حکم دے دیا

’ہر گھر پر چھاپا مارو اور یہ تین چیزیں فوری طور پر ضبط کرلو‘ متحدہ عرب ...
’ہر گھر پر چھاپا مارو اور یہ تین چیزیں فوری طور پر ضبط کرلو‘ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بڑا حکم دے دیا

  

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بڑے شہروں میں گھروںکے اندر کئی طرح کے جانور رکھنے کی ممانعت ہوتی ہے۔ ایسی جگہوں پر جب شہری حکام کارروائی کرتے ہیں تو عموماً لوگوں کے گھروں سے مرغیاں، بکریاں اور کبھی کبھار گائے بھینس بھی برآمد ہوجاتی ہے، لیکن شارجہ میں جب ایک ایسا ہی آپریشن کیا گیا تو مرغیاں، بکریاں، یا گائیں نہیں بلکہ شیر، چیتے، مگرمچھ اور شیش ناگ جیسے جانور برآمد ہوگئے۔

ویب سائٹ ایمریٹس 247 کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی انوائرنمنٹ اینڈ پروٹیکٹڈ ایریا اتھارٹی کی جانب سے کی گئی، جس کے دوران چارشیر، ایک شیرنی، تین شیش ناگ اور دو مگرمچھ برآمد کئے گئے۔ کارروائی کرنے والے محکمے کی چیئرپرسن حنا السویدی نے بتایا کہ گھروں میں خطرناک جانور رکھنے کی اجازت نہیں ہے اور یہ کارروائی شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی۔

دبئی میں اب روبوٹ پولیس جرائم روکے گی،تیاریاں مکمل

شارجہ کے قانون کے مطابق گھر میں خطرناک یا شکاری جانور رکھنے پر ایک لاکھ درہم کا جرمانہ کیا جاتا ہے تاہم رضاکارانہ طور پر ایسے جانور حکام کے حوالہ کردینے والوں کو جرمانہ نہیں کیا جاتا۔

شارجہ کے حکام نے ڈیزرٹ پارک کے علاقے میں 27 ہزار مربع کلومیٹر پر مشتمل ایک جنگلی پارک کا قیام بھی شروع کردیا ہے تاکہ شہریوں سے برآمد ہونے والے شکاری اور خطرناک جانوروں کو یہاں رکھا جاسکے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری اپنے اور دوسروں کے تحفظ کے پیش نظر خطرناک جانوروں کو گھروں میں رکھنے سے پرہیز کریں ورنہ ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

عرب دنیا -