مصباح الحق نے عمران خان کا ٹیسٹ میچوں میں قیادت کا ریکارڈ برابر کر دیا

مصباح الحق نے عمران خان کا ٹیسٹ میچوں میں قیادت کا ریکارڈ برابر کر دیا
مصباح الحق نے عمران خان کا ٹیسٹ میچوں میں قیادت کا ریکارڈ برابر کر دیا

  

شارجہ (عثمان تنویر)قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے جبکہ اب وہ سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کی تیار ی مکمل کیے ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق بطور کپتان اب تک 48ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں جبکہ عمران خان نے بھی 48ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کی اور اپنے دو ر میں کرکٹ کی دنیا میں ملک کا نام روشن کیا اور انتہائی پر اعتماد کپتان ثابت ہوئے ۔تاہم مصباح الحق بھی عمران خان کے برابر پہنچ گئے ہیں اوروہ ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں قیادت کر کے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیں گے اور سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں کپتانی کرنے والے پاکستان کے واحد کپتان بن جائیں گے ۔

عمران خان نے 48میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کی جس میں سے انہوں نے 14میچز میں کامیابی حاصل کی اور 8میچوں میں شکست ہوئی جبکہ 26میچ بے نتیجہ رہے ۔دوسری جانب مصباح الحق کی 48ویں ٹیسٹ میچ کی قیادت کر رہے ہیں جو کہ جاری ہے اور اس کا نتیجہ باقی ہے جبکہ اب تک انہوں نے 47میچوں میں سے 23میں کامیابی حاصل کی جبکہ 13میچوں میں شکست ہوئی اور 11میچز ڈرا ہوئے۔

اس فہرست میں مصباح الحق کے پہلے نمبر پر آنے کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 35ٹیسٹ میچوں قومی ٹیم کی قیادت کی جس میں سے انہوں نے 14میچز میں کامیابی سمیٹی جبکہ 5میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 14میچ بے نتیجہ رہے۔

مزید :

کھیل -